رسائی کے لنکس

ناکام نیویارک بم دھماکوں سے مبینہ تعلق پر تین پاکستانیو ں کو مقدمے کا سامنا

نیو یارک سٹی
نیو یارک سٹی

بدھ کے ورز اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تین مشتبہ افراد شعیب مغل، شاہد حسین اور ہمبل اختر ، مئی سے ناکام کاربم دھماکے کے ملزم فیصل شہزاد کے ساتھ تعلق کے الزام میں حراست میں ہیں۔ ان کی گرفتاریوں کا ابھی تک سرکاری طورپر اعلان نہیں کیا گیا ۔

پاکستانی پولیس نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی نژاد امریکی فیصل شہزادکی مبینہ طورپر مدد کے الزام میں، جسےنیویارک کے ٹائمز سکوئر میں یکم مئی کے ناکام بم دھماکوں کے مقدمے کاسامناہے، تین پاکستانیوں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

بدھ کے ورز اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تین مشتبہ افراد شعیب مغل، شاہد حسین اور ہمبل اختر ، مئی سے ناکام کاربم دھماکے کے ملزم فیصل شہزاد کے ساتھ تعلق کے الزام میں حراست میں ہیں۔ ان کی گرفتاریوں کا ابھی تک سرکاری طورپر اعلان نہیں کیا گیا ۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ان افراد نے شہزاد کو رقم منتقل کی تھی اور پاکستانی طالبان کے علاقے میں عسکریت پسند لیڈروں سے ملاقات میں مدد دی تھی۔

پولیس نے کہاہے کہ مشتبہ افراد کے پاکستانی طالبان کے ساتھ قریبی رابطے ہیں ، جنہوں نے نیویارک کے ٹائمز سکوئر کے منصوبے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

شہزا د نے نیویارک کی ایک عدالت میں ناکام بم دھماکے کے سلسلے میں ہتھیاروں اور دہشت گردی کے الزامات قبول کرلیے تھے۔

شہزاد کو ،امریکی عہدے داروں کی جانب سے اس کا تعلق ٹائمز سکوئر میں دھماکے کی غرض سے پارک کی جانے والی گاڑی کے ساتھ جوڑنے کرنے کے بعد، جس پر دیسی ساخت کا بم موجودتھا، گرفتار کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG