دنیا بھر میں پیش آنے والے کئی اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
آج کے دن کی چند اہم تصاویر
- مبشر علی زیدی

1
بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مذہبی مقام ’گولڈن ٹیمپل‘ پر سکھ یاتری اپنی مقدس کتاب ’گرو گرنتھ صاحب‘ کو جلوس کی صورت میں لے جا رہے ہیں۔ یہ تہوار امرتسر کے بانی اور چوتھے سکھ گرو رام داس کے یوم ولادت پر منایا جاتا ہے

2
امریکہ کا رخ کرنے والے ہونڈوراس کے تارکین وطن میکسیکو کے شہر ماپس ٹیپک میں آرام کر رہے ہیں۔ کئی ہزار تارکین وطن امریکہ جانا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکہ کی حکومتوں سے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کو روکیں ورنہ ان کی امداد بند کردی جائے گی۔

3
عراق کے دارالحکومت بغداد سے زائرین حضرت امام حسین کے چہلم میں شرکت کے لیے پیدل کربلا جا رہے ہیں۔

4
میکسیکو کی اداکارہ مونیکا مولینا موت کی دیوی کٹرینا کا روپ دھارے ہوئے۔ میکسیکو میں باڈی پینٹ گروپ یوم موت کا تہوار مناتے ہیں اور اس دن جلوس نکالتے ہیں۔
فیس بک فورم