رسائی کے لنکس

logo-print

ٹوکیو: سال نو کی تقریب پر کار حملے میں 8 افراد زخمی


ٹوکیو میں پولیس اہل کار اس کار کا معائنہ کر رہے ہیں جسے ایک مجمے پر چڑھا کر لوگوں کو زخمی کیا گیا تھا۔ یکم جنوری 2019

جاپان کے شہر ٹوکیو میں کم ازکم 8 افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک شخص نے ایک پر ہجوم سڑک پر اپنی کار جان بوجھ کر راہگیروں پر چڑھا دی۔

لوگ وہاں نئے سال کے استقبال کے سلسلے میں ہونے والی تقریب دیکھنے کی خاطر اکھٹے ہوئے تھے۔

یہ واقعہ منگل کی نصف شب کو تاکی شیتا سٹریٹ میں ہوا۔

یہ مقام شہر کے مشہور فیشن ڈسٹرکٹ ہاراجوکو میں میجی کے قریب واقع ہے۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کی عمر 20 اور 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

نوجوان پر قتل کی مشتبہ کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG