رسائی کے لنکس

میوزک کنسرٹ کے اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد کا انخلا


اسپین میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا میں موسیقی کے میلے کے دوران اسٹیج پر اچانک آگ بھڑکنے کے بعد امدادی کارکنوں کو 20 ہزار سے زائد افراد کو وہاں سے نکالنا پڑا۔

اس واقعہ کے بارے میں منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہفتہ کی شام کو 'پارک دی کین زم' میں ٹومارو لینڈ الیکڑانک میوزک فیسٹیول کے لیے بنائے گئے آؤٹ ڈور اسٹیج کو بلند شعلوں نے لپیٹ میں لے لیا تھا۔

بارسلونا میں آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ اس کنسرٹ سے لوگوں کے انخلا کے دوران کسی بھی شخص کو شدید زخم نہیں آئے۔ اس تقریب کی پرائیویٹ سکیورٹی کے ذمہ دار افراد نے حکام کو بتایا کہ انہوں نے معمولی زخمی ہونے والے 20 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے۔

فائر فائیٹرز اس آگ بھڑک اٹھنے کے اسباب کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ٹومار لینڈ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق " اسٹیج پر آگ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے بھڑکی۔"

ٹومارو لینڈ کے بڑا موسیقی میلے کا اہتمام بلجیئم میں کیا جاتا ہے لیکن دوسری کئی جگہوں پر بھی ایسے میوزک کنسرٹ کا اہتمام ہوتا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آگ بھڑکنے کے واقعہ کے بعد بارسلونا کا میلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG