رسائی کے لنکس

یورپی یونین کی اعلٰی عہدیدار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات


بعد ازاں فیڈریکا مغیرینی نے واشنگٹن میں اپنی ملاقات کو "مفید" قرار دیا اور کہا کہ امریکہ او ر پورپ کے کئی باہمی معاملات ہیں جن میں وہ (ایک دوسرے کے ساتھ) تعاون کرنا چاہیں گے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے جمعرات کو یورپی یونین کی امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا مغیرینی سے ملاقات کی ہے۔

دونوں راہنماوں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکہ اور یورپی یونین اپنے تعلقات کے لیے مضبوط بنانے کی راہ تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

جمعرات کو امریکہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کا مقصد یورپ کے ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینا تھا۔

بعدازاں فیڈریکا مغیرینی نے واشنگٹن میں اپنی ملاقات کو "مفید" قرار دیا اور کہا کہ امریکہ او ر پورپ کے کئی باہمی معاملات ہیں جن میں وہ (ایک دوسرے کے ساتھ) تعاون کرنا چاہیں گے۔

ٹرمپ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کو سراہ چکے ہیں اور وہ متعدد بار نیٹو اور دیگر یورپی ملکوں پر تنقید کر چکے ہیں، ٹرمپ روسی صدر ولادیمر پوٹن کی بھی تعریف کر چکے ہیں جن کے اپنے یورپی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔

واشنگٹن میں قیام کے دوران مغیرینی نے جمعرات کو کانگرس کے اراکین سے ملاقات کی اور وہ وائٹ ہاؤس کے سیکورٹی کے عہدیداروں سے بھی وہ ملاقات کریں گی۔

XS
SM
MD
LG