رسائی کے لنکس

عراق: لڑائی میں اعلیٰ کرد کمانڈر ہلاک


حکام کے مطابق بریگیڈئیر جنرل شرقو فاتح اور کرد جنگجو جمعہ کو عراق کے شہر کرکوک میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

عراق میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ داعش کے شدت پسندوں نے ایک کرد کمانڈر اور پانچ کرد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق بریگیڈئیر جنرل شرقو فاتح اور کرد جنگجو جمعہ کو عراق کے شہر کرکوک میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑائی میں 46 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دریں اثنا عراق میں عہدیداروں کے مطابق جمعہ کو ملک کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ بم دھماکے شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوئے۔

عہدیداروں کے مطابق پہلا دھماکا باب الشرقی کے علاقے میں ہوا جب کہ اس کے چند ہی منٹ بعد ایک اور دھماکا ہو گیا۔

ان بم دھماکوں میں لگ بھگ 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

داعش نے عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں خلافت کا اعلان کر رکھا ہے جن کے خلاف عراقی فورسز کی تربیت کے لیے امریکی فوجی مشیر علاقے میں موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG