رسائی کے لنکس

logo-print

امریکہ: سیاحوں کی بس کو حادثہ، آٹھ افراد ہلاک


ٹرک اور بس میں تصادم کے بعد ایک تیسری گاڑی بھی ان سے ٹکرا گئی تھی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک بس اور ایک ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثہ اتوار کی شب لاس اینجلس شہر سے 130 کلومیٹر مشرق میں واقع قصبے 'فاریسٹ فالز' کے نزدیک ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک اور بس میں تصادم کے بعد ایک تیسری گاڑی بھی ان سے ٹکرا گئی تھی۔

'کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول' کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سیاحوں کا ایک گروپ سوار تھا جو میکسیکو کے شہر ٹیجوانا جارہا تھا۔ گروپ میں کئی بچے بھی شامل تھے۔
XS
SM
MD
LG