رسائی کے لنکس

ملائیشیا: لاپتا کشتی کے عملے کو بچا لیا گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

رحیم نے کہا کہ یہ کشتی اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکی اور اس کے لاپتا ہونے کی اطلاع رات کو مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 50 منٹ پر ملی۔

ملائیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کولاپتا ہونے والی مسافر کشتی کے کپتان اور عملے کے ارکان اتوار کو اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ کشتی پر سوار دیگر 31 مسافر جن میں زیادہ تر چینی سیاح تھے ابھی تک پانی میں ہی ہیں۔

کشتی کے کپتان اور عملے کے افراد اتوار کی دوپہر کو پلوؤ تیگا کے جزیرے کے قریب سمندر سے ملے۔

ملائیشیا کے بحری امور سے متعلق ادارے کے ایک عہدیدار رحیم رمالی نے کہا کہ یہ کشتی مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً نو بجے مشرقی ریاست صباح کے دارالحکومت کوتا کنابلو سے روانہ ہوئی تھی اور اس کی منزل مینگالم کا معروف تفریحی مقام تھا۔

رحیم نے کہا کہ کشتی کے لاپتا ہونے کی اطلاع رات کو مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 50 منٹ پر اس وقت ملی جب کشتی اپن منزل پر پہنچنے میں ناکام ہو گئی اور انہوں نے کہا کہ اس کے بعد تلاش کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے تلاش کی کوششوں میں مشکل درپیش رہی۔

XS
SM
MD
LG