رسائی کے لنکس

ٹویوٹا کا سالانہ ایک کروڑ گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف


ٹویوٹا کا سالانہ ایک کروڑ گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف
ٹویوٹا کا سالانہ ایک کروڑ گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف

جاپان کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا کا کہناہے کہ وہ مستقبل میں نئی ابھرنے والی مارکیٹوں میں اپنی نصف گاڑیوں کی فروخت کے ذریعے اپنا منافع جلد ازجلد تقریباً دوگنا کرنا چاہتی ہے۔

ٹویوٹا کمپنی کے صدر اکیو ٹویوڈا نے بدھ کے روز ٹوکیو میں ایک نیوزکانفرنس کے دوران کمپنی کی طویل المدت منصوبہ بندی کے نکات پیش کیے۔ ٹویوڈا نے کہا کہ چین ان کی کمپنی کا سب سے بڑا ہدف ہے اور مستقبل میں ان کی 15 فی صد عالمی فروخت صرف اسی مارکیٹ میں متوقع ہے۔

2010ء میں ٹویوٹا نے اپنی 40 فی صد گاڑیاں نئی مارکیٹوں میں فروخت کی تھیں۔

ٹویوڈا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی کمپنی 2015ء تک دنیا بھر میں اپنی فروخت سالانہ ایک کروڑ گاڑیوں تک لےجانے کا ارادہ رکھتی ہے اور وہ مزید ماحول دوست گاڑیاں بھی متعارف کرائے گی۔

اکیو ٹویوڈا نے کانفرنس میں بتایا کہ وہ ٹویوٹا کمپنی اپنا منافع 12 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے جب کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں اس کا منافع ساڑھے چھ ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG