رسائی کے لنکس

برطانیہ: بریگزٹ کے اگلے روز کاروں کی پیداوار نہیں ہوگی, ٹویوٹا


ٹویوٹا کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ بریگزٹ کے بعد اُس وقت اصل صورت حال کیا ہوگی۔ (فائل فوٹو)
ٹویوٹا کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ بریگزٹ کے بعد اُس وقت اصل صورت حال کیا ہوگی۔ (فائل فوٹو)

جاپان کی نامور کار ساز کمپنی ممکنہ طور پر برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے اگلے روز برطانوی فیکٹریوں میں ٹویوٹا کار 7203 ٹی بنانا بند کردے گی۔

جاپانی کمپنی برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر تشویش میں مبتلا ہے۔ حالانکہ وہ برطانیہ کو آٹو سیکٹر سے متعلق سب سے زیادہ سامان برآمد کرنے والا ملک ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جاپان کی نامور کار ساز کمپنی ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے، ترسیل میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے جبکہ نئی بیورو کریسی کار پلانٹس کی صلاحیتوں پر بھی اثر انداز ہوگی۔

ادھر برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وعدہ کیا ہے کہ بریگزٹ معاہدہ ہو یا نہ ہو وہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

ٹویوٹا کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "ہمیں معلوم نہیں کہ بریگزٹ کے بعد اُس وقت اصل صورت حال کیا ہوگی۔ تاہم، برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے اگلے روز کاروں کی پیداوار بند ہوگی۔

کمپنی نے مستقل طور پر کاروں کی پیداوار بند کرنے کا اشارہ تو نہیں دیا۔ تاہم، ترجمان کا کہنا ہے کہ بعد میں صورت حال دیکھ کر نئے فیصلے کریں گے۔

ترجمان ٹویوٹا کا مزید کہنا ہے پیداوار میں عارضی خلل سے کاروں کی تیاری کے مجموعی حجم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ ٹویوٹا کمپنی نے گزشتہ سال برطانیہ کی مارکیٹ میں آنے والے ایک اعشاریہ پانچ ملین کاروں میں سے آٹھ فیصد بنائی تھیں اور اس کی ڈربی شائر میں واقع برن اسٹون فیکٹری نے کرولا کے نئے ماڈل پر کام شروع کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG