رسائی کے لنکس

افغانستان میں پہلی ریل سروس کا آغاز


افغانستان میں پہلی ریل سروس کا آغاز
افغانستان میں پہلی ریل سروس کا آغاز

افغانستان میں ریل کے نظام کو متعارف کرانے کا منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس نے اس مقصد کے لیے 165 ملین ڈالرز کی رقم فراہم کی ہے

افغانستان کی پہلی ریل گاڑی نے بدھ کو اپنا پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا۔

افغانستان کے نائب وزیر برائے پبلک ورکس نور گل مینگل کے مطابق ٹرین ازبکستان کی سرحد سے 75 کلومیٹر کا سفر طے کرکے افغانستان کے شمالی شہر مزارِ شریف پہنچی۔

ٹرین نے 75 کلومیٹر طویل یہ سفر ملک کے شمالی علاقوں میں نئی بچھائی گئی پٹری پہ کیا۔ افغان وزیر کے مطابق آزمائشی سفر کے دوران ٹرین کی بوگیوں پہ سامان نہیں لادا گیا تھا۔

افغانستان میں ریل کے نظام کو متعارف کرانے کا منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس نے اس مقصد کے لیے 165 ملین ڈالرز کی رقم فراہم کی ہے۔

بینک کے مطابق ریل کے نظام سے پہاڑی علاقوں پہ مشتمل افغانستان میں اشیا کی ترسیل کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ افغانستان میں ریل سروس کے آغاز سے خشکی میں گھرا یہ ملک جہاں ایک جانب نئے تجارتی مواقع سے مستفید ہوسکے گا وہیں یہاں تعینات بین الاقوامی افواج کو رسد کی ترسیل کا ایک نیا ذریعہ بھی میسر آئے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں موجود نیٹو افواج کو رسد کی بیشتر فراہمی بذریعہ سڑک پاکستان کے راستےکی جاتی ہے ۔ تاہم 26 نومبر کو پاکستانی سرحدی چوکیوں پہ نیٹو کے فضائی حملے کے بعد سے پاکستان نے نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والے قافلوں پہ پابندی لگا رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG