رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا خطاب میں بالی وڈ فلمز اور شاہ رُخ خان کا تذکرہ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حیدرآباد میں 'نمستے ٹرمپ' تقریب سے خظاب کرتے ہوئے بالی وڈ بلاک بسٹر فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' اور شاہ رُخ خان کی بھی تعریف کی۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی عوام بھارتی ثقافت ڈانس، بھنگڑا، ڈی ڈی ایل جے اور شاہ رُخ خان کے قدر دان ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو بھارت کے شہر احمد آباد پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ دُنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

'ڈی ڈی ایل جے' کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ نے 45 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم 'شعلے' کا بھی ذکر کیا۔ اور اس کی کاسٹ میں شامل فن کاروں امیتابھ بچن اور دھرمیندر کا بھی ذکر کیا۔

'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے ذکر پر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک لاکھ افراد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ جس پر صدر نے نہ صرف ان کا شکریہ ادا کیا بلکہ وہ دوران خطاب عوام کو دیکھ کر بار بار خوش کن انداز میں مسکراتے رہے۔

صدر ٹرمپ دوسرے امریکی صدر ہیں جنہوں نے بھارتی دورے میں فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کا اپنی تقریر میں خصوصی ذکر کیا۔

صدر ٹرمپ سے پہلے صدر باراک اوباما نے بھی 2015 میں 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کا نہ صرف خصوصی طور پر ذکر کیا تھا بلکہ انہوں نے شاہ رخ خان کا ادا کیا گیا ایک مکامہ بھی اپنے مخصوص انداز میں ادا کیا تھا۔

'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' 1995 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رُخ خان کے مدمقابل کاجول نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ فلم نے شاہ رُخ خان اور کاجول کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG