رسائی کے لنکس

ٹرمپ کے خلاف الزامات پر امریکی عوام منقسم: عوامی جائزہ


US-POLITICS-TRUMP-INDICTMENT
US-POLITICS-TRUMP-INDICTMENT

امریکی عوام سابق صدر ڈونلڈٹرمپ پر حال ہی میں لگائے گئے مجرمانہ الزامات کے بارے میں منقسم دکھائی دیتی ہے ۔ تاہم پچاس فیصد لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کی سال 2020 کے صدارتی الیکشن کے دوران ریاست جارجیا میں ووٹوں کی گنتی میں مداخلت کرنا غیر قانونی تھا۔

ایک تازہ ترین سروے کے مطابق نصف سے زیادہ امریکی شہری یعنی 53 فیصد محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں شکست کے باوجود اقتدار میں رہنے کے ضمن میں جاری عدالتی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور نارک سینٹرفار پبلک افیئرز کا رائے عامہ کا یہ مشترکہ جائزہ ریاست جارجیا میں مداخلت پر ٹرمپ کے خلاف اس پیر کو عائد کیے گئے الزامات سے قبل لیاگیا تھا۔

اگر سیاسی وابستگی کے حوالے سے بات کی جائے تو سروے کے مطابق 85 فیصد ڈیموکریٹس ٹرمپ کے خلاف دو اگست کو اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے عائد کیے گئے مجرمانہ الزامات کے حق میں ہیں۔

کیا ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:57 0:00

اس کے مقابلے میں صرف 16 فیصد ری پبلیکنزان الزامات کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 47 فیصد آزاد خیال لوگ ان الزامات کے عائد کرنے کے حق میں ہیں۔

مجموعی طور پر ہر دس میں سے تین امریکی شہری ان الزامات کے عائد کرنے کے مخالف ہیں۔ ان میں دو تہائی ری پبلیکنز بھی شامل ہیں۔

لیکن ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے سے امریکہ میں پہلے سے چلی آرہی سیاسی تقسیم کے منظر نامے پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

امریکییوں کی اکثریت ٹرمپ کی مخالف ہے لیکن ری پبلیکن پارٹی کے طرف داروں میں وہ بدستور مقبول ہیں۔

جائزے کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 35 فیصد امریکی ٹرمپ کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں جبکہ 62 فیصد ان کے بارے میں منفی تاثر رکھتے ہیں۔

ہر دس میں سے چھ امریکی چاہتے ہیں کی ٹرمپ کو آئندہ سال کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔

(اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔)

فورم

XS
SM
MD
LG