امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسقاط حمل مخالف سالانہ ریلی میں شرکت کی۔ واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کرنے والے تاریخ کے پہلے امریکی صدر ہیں۔ نیشنل مال پر ’مارچ فار لائف‘ میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ پیدا ہونے والا ہر بچہ پیار کی علامت ہوتا ہے۔ ہر بچہ خاندان کے لیے خوشی لاتا ہے۔ ہر شخص کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر اپنی حمایت بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس ہفتے کے اوائل میں، اسقاط حمل مخالف تنظیم، ’سوزن بی اینتھنی لسٹ‘ نے کہا تھا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ اور دیگر ری پبلیکن امیدواروں کی حمایت میں پانچ کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیں گے۔
ٹرمپ کی اسقاط حمل مخالف ریلی میں شرکت

1
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ نومولود بچوں کا اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں کبھی اتنا مضبوط محافظ موجود نہیں تھا۔

2
ریلی میں شریک افراد 'مارچ فار لائف' کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

3
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بچوں کی تصاویر تھامی ہوئی تھیں جن پر مختلف پیغامات بھی درج تھے۔

4
متعدد افراد اس مارچ میں بچوں کے ہمراہ شریک تھے۔
فیس بک فورم