رسائی کے لنکس

ٹرمپ کی جانب سے 'کولمبس ڈے' اعلامیہ جاری


صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ''یورپیوں کی مستقل آمد انقلاب کی نوید تھی، جس سے کوئی شک نہیں کہ انسانی تاریخ کے دھارے میں بنیادی تبدیلی رونما ہوئی، اور جس واقع نے ہمارے عظیم ملک کی ترقی کی راہ ہموار کی''

پیر کو منائے جانے والے 'کولمبس ڈے' کے موقع پر امریکی صد ڈونالڈ ٹرمپ نے سالانہ امریکی اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں اُس شبہات کا اظہار نہیں کیا جو اس تعطیل کے موقعے پر اُن کے پیش رو کیا کرتے تھے۔

ٹرمپ کے اعلامئے میں امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ کرسٹوفر کولمبس کی جانب سے امریکہ کی دریافت کے جذبے کو یاد کریں؛ جب کہ اُن کے پیش رو سابق صدر براک اوباما نے گذشتہ سال کولمبس کی مہم جوئی کے ساتھ ساتھ مقامی امریکیوں کی تکالیف کا ذکر کیا تھا۔

یہ تعطیل، جو اکتوبر کے دوسرے پیر کو منائی جاتی ہے، امریکہ کے کچھ حلقوں میں متنازع معاملہ ہے۔ اس لیے، اُن شہروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں ابھی دیکھا جا رہا ہے کہ اس دن کی مناسبت دراصل کیا ہے، جو اس دن کو آبائی عوام کا دن یا مقامی امریکیوں کا دِن قرار دینے لگے ہیں۔

اپنے اعلان میں ٹرمپ نے کولمبس کی تعریف کی، جن کا تعلق اٹلی سے تھا؛ جب کہ اسپین نے امریکہ کے سفر میں کولمبس کی سرپرستی کی۔

اُنھوں نے کہا کہ ''یورپیوں کی مستقل آمد انقلاب کی نوید تھی، جس سے کوئی شک نہیں کہ انسانی تاریخ کے دھارے میں بنیادی تبدیلی رونما ہوئی، اور جس واقع نے ہمارے عظیم ملک کی ترقی کی راہ ہموار کی''۔

سال 2016میں اوباما نے جو اعلامیہ جاری کیا تھا اُس کا انداز مختلف تھا۔ اُنھوں نے کہا تھا کہ ''ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آبائی امریکیوں کے دکھ اور تکالیف کا بھی ادراک کریں جو باتیں کہانیوں کا روپ دھار چکی ہیں؛ جو نو وارد یورپیوں کی آمد سے پہلے، طویل عرصے سے اس دھرتی کےمکین تھے۔''

بقول اُن کے، ''ہمارا ماضی ٹوٹے ہوئے کئی وعدوں اور ساتھ ہی ساتھ تشدد، محرومیوں، اور بیماری کا معاملہ ہے''۔

XS
SM
MD
LG