رسائی کے لنکس

امریکی سفارتی عملے میں کمی کے حکم پر پوٹن کا شکریہ، ٹرمپ


نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ تبصرہ  مذاق کے انداز میں کیا تھا یا وہ سنجیدہ تھے۔

ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی لیڈر ولادی میر کی جانب سے امریکی سفارتی عملے کے سینکڑوں اہلکاروں کو روس سے نکالنے کے فیصلےپراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس سے امریکہ کے اخراجات میں بچت ہوگی۔

جمعرات کےر وز سنٹرل نیو جرسی میں اپنے گولف کورس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ہم اپنے عملے کے ارکان کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں ان کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے بہت سے لوگوں کو جانے کے لیے کہا ہے۔ اس سے روس میں ہمارے عملے کی تعداد گھٹ جائے گی اور ہم کافی فنڈز بچا لیں گے۔

نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ تبصرہ مذاق کے انداز میں کیا تھا یا وہ سنجیدہ تھے۔ اس سلسلے میں وضاحت کے لیے وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ، تاہم فوری طور پر اس کا جواب نہیں ملا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ چاہے مسٹرٹرمپ کا مقصد کچھ بھی ہو، دونوں ملکوں کے درمیان خراب تعلقات کے باوجود مسٹر پوٹن پر تنقید نہ کرنے کی اپنی روایت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG