رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کے نامزد آرمی سیکرٹری دستبردار


وینسٹ وائلا (فائل فوٹو)
وینسٹ وائلا (فائل فوٹو)

ملٹری ٹائمز نے وینسٹ وائلا کے ایک بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نامزدگی کی" دل سے قدر" کرتے ہیں تاہم وہ توثیق کے عمل میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ آرمی سیکرٹری نے اپنا نام اس بنا پر واپس لے لیا کہ وہ اپنے خاندانی کاروبار کی وجہ سے محکمہ دفاع کے قواعدوضوابط کے تناظر میں شاید توثیق کے عمل میں کامیاب نا ہو سکیں۔

ملٹری ٹائمز نے وینسٹ وائلا کے ایک بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نامزدگی کی" دل سے قدر" کرتے ہیں تاہم وہ توثیق کے عمل میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ " انہیں مایوسی ہوئی ہے تاہم وہ اس بات کو سمجھتے ہیں اور وہ وائلا کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔"

محکمہ دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیر دفاع جلد ہی صدر کو (آرمی سیکرٹری نامزد کرنے کے لیے ) ایک دوسرا نام تجویز کریں گے۔"

وائلا امریکہ کی فوج میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور وہ ایک تجارتی کمپنی کے بانی ہیں۔ وہ نیویارک مرکینٹائل ایکسچینج (تجارتی لین دین کی کمپنی) کے سابق چیئرمین ہیں اور الیکٹرونک ٹریڈنگ میں ان کا کردار اہم ہے۔ اس کے علاوہ وہ کئی دیگر کمپنیوں کے بھی مالک ہیں۔

وائلا نے ویسٹ پوائنٹ کی امریکی فوجی اکیڈمی سے 1977 میں بطور رینجرز انفنٹری آفسیر کے اپنی تربیت مکمل کی اور 101 ویں ائیر بورن ڈویژن میں خدمات سراںجام دیں۔ 14 سال قبل انہوں نے ویسٹ پوائنٹ میں انسداد دہشت گردی کے مرکز کو قائم کیا اور اس کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی۔

XS
SM
MD
LG