رسائی کے لنکس

logo-print

صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے نئے جج کی تلاش شروع کر دی


فائل فوٹو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں جسٹس انتھونی کینڈی کی جگہ، جنہوں نے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے، نیا جج مقرر کرنے کے لیے پیر کےروز چار امیدواروں سے ملاقات کی۔

صدر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں مزید دو یا تین امیدواروں سے ملاقات کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں نے جن امیدواروں سے ملاقاتیں کی ہیں وہ مختلف حوالوں سے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان ہکابی سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر نے پیر کے روز ہر امیدوار سے تقریباً 45 منٹ تک ملاقات کی ہے۔ تاہم ترجمان نے کسی بھی امیدوار کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ترجمان کا کہناتھا کہ صدر کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں ہیں جو امریکی آئین کی سربلندی کے لیے کام کرسکے اور جس کی فہم وفراست اور مزاج اس منصب کے لیے مناسبت رکھتا ہو۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG