رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا سمندری طوفان سے متاثرہ امریکی ریاستوں کا دورہ


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور لوزیانا کے سمندری طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور لوزیانا کے سمندری طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور لوزیانا کے سمندری طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

سمندری طوفان 'لورا' کے باعث کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جب کہ ان علاقوں میں حکام بجلی اور پانی کی بحالی کے کام کر رہے ہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کام بھی جاری ہے۔

لوزیانا کے دورہ کے دوران صدر ٹرمپ نے ریاست کے گورنر، کانگریس اراکین اور وفاقی اہلکاروں سے کہا کہ وہ بخوبی واقف ہیں کہ اس علاقے میں جلد ہی ایسے حالات کے بعد بحالی اور تعمیر نو کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

جمعرات کو کیٹیگری چار کے طوفان میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں نصف سے زائد بجلی پیدا کرنے والے جنریٹر کے غلط استعمال سے خارج ہونے والی زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کا شکار ہوئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے لیک چارلز نامی شہر کا بھی دورہ کیا۔ جہاں کے 80 ہزار باشندے طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

لوزیانا کے محکمۂ صحت کے مطابق سمندری طوفان کے بعد 22 ہزار افراد پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ اس علاقے میں پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ جب کہ بجلی کی بحالی کے حوالے سے بھی حالات واضح نہیں ہیں۔

طوفان 'لورا' امریکہ کے ساحل سے ٹکرا گیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:01 0:00

صدر ٹرمپ ریاست ٹیکساس کے اورنج نامی علاقے میں بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر گئے۔ 18 ہزار افراد پر مشتمل اس علاقے کو طوفان نے بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور سیکڑوں دیگر افراد نے صدر ٹرمپ کا خیر مقدم کیا۔

گورنر ایبٹ نے اس موقع پر بتایا کہ یہ علاقہ اس لحاظ سے بہت خوش قسمت رہا ہے کہ پیش گوئیوں کے برعکس طوفان 'لورا' اس سے ٹکرا کر مشرق کا رخ اختیار کر گیا۔ ورنہ پیش گوئی کے مطابق انتہائی برے حالات کا سامنا کرنا پڑتا۔

متاثرہ علاقوں کے دورے سے قبل صدر ٹرمپ نے لوزیانا کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا تھا جس کے بعد اس سمندری طوفان کے راہ میں آنے والے علاقوں کے لیے وفاقی امداد دستیاب ہو گئی ہے۔

دوسری طرف صدر ٹرمپ کے نومبر تین کو ہونے والے انتخاب میں مدِ مقابل جو بائیڈن نے 'انٹرنیشنل بردر ہوڈ آف الیکٹریکل ورکرز' نامی تنظیم کے 20 ہزار کارکنوں کے متاثرہ علاقے میں بجلی کی بحالی کے کام میں شامل ہونے پر کہا کہ بحرانوں کے وقت امریکیوں کا بہترین کردار سامنے آتا ہے۔ اور یہی ہم اس طوفان کے بعد دیکھ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG