رسائی کے لنکس

ٹرمپ کو سابق حریف کرسٹی کی حمایت حاصل ہو گئی


ٹیکساس میں ایک نیوز کانفرنس میں کرسٹی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاس ڈیموکریٹ کی نامزدگی کے لیے سرگرداں ہلری کلنٹن کو انتخابات میں شکست دینے کا بہترین موقع ہے۔

امریکہ کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ریپبلکن کی نامزدگی کے دوڑ میں سرفہرست ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ایک سابق حریف کرس کرسٹی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے پاس نومبر میں ہونے والے انتخابات جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

نیو جرسی کے گورنر کرسٹی نے جمعہ کو ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا جس سے ارب پتی کاروباری شخصیت کے لیے ریپبلکنز کی نامزدگی حاصل کرنا کا مقابلہ قدرے سہل ہو گیا ہے۔

ٹیکساس میں ایک نیوز کانفرنس میں کرسٹی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاس ڈیموکریٹ کی نامزدگی کے لیے سرگرداں ہلری کلنٹن کو انتخابات میں شکست دینے کا بہترین موقع ہے۔

" ٹرمپ کے علاوہ کوئی ایسا نہیں ہے جو امریکہ کو ملک اور دنیا بھر میں ایک مضبوط قیادت فراہم کرنے کے لیے تیار ہو۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو ہمپشائر، جنوبی کیرولائنا اور نیواڈا میں پرائمری انتخابات میں واضح برتری حاصل کر رکھی ہے اور آئندہ منگل کو 12 مزید ریاستوں میں صدارتی اںتخاب کے لیے ریپبلکن امیدواروں کی نامزدگی کے ہونے والے پرائمری انتخابات میں ان کی پوزیشن مستحکم رہنے کے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رواں ہفتے ہونے والے ایک جائزے کے مطابق ٹرمپ کو سات جنوبی ریاستوں میں 37 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جہاں ملک کے چند سب سے قدامت پسند حلقے رہائش پذیر ہیں۔

XS
SM
MD
LG