رسائی کے لنکس

طالبان کا مذاکرات کی پیش کش کا خیر مقدم


فائل
فائل

تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں

کراچی--- تحریک طالبان پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کےبعد حکومت پاکستان کی جانب سے ہونے والی مذاکرات کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔

حکومتی مذاکرات کی پیش کش کے اعلان کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے رابطے کےبعد طالبان شوریٰ کے اجلاس کے بعد تفصیلی موٴقف جاری کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG