رسائی کے لنکس

تیونس کے کامیاب انتخابات پر امریکہ کی مبارکباد


’جمہوری طرز پر منتخب پارلیمان کو تشکیل دے کر، تیونس کے عوام نے مستقبل کے ایک جمہوری، محفوظ اور خوش حال ملک کی بنیاد رکھنے کی طرف ایک کلیدی قدم آگے بڑھایا ہے‘

امریکہ نے اتوار کو تونیس کے پارلیمان کے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر تیونس کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ’میں، صدر اوباما کے اِن جذبات میں شریک ہوں جن میں تیونس کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے، جس میں جمہوری طرز پر منتخب پارلیمان کو تشکیل دے کر، تیونس نے مستقبل کے ایک جمہوری، محفوظ اور خوش حال ملک کی بنیاد رکھنے کی طرف ایک کلیدی قدم آگے بڑھایا ہے۔‘

وزیر خارجہ کے بقول، یہ جمہوری دور میں داخل ہونے کے حوالے سے تیونس نے سنگ میل حاصل کر لیا ہے، جس سے یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ تیونس نہ صرف اپنے عوام، بلکہ خطے اور دنیا کے لیے امید کی ایک کرن کے مترادف ہے۔

جان کیری نے کہا ہے کہ یہ بات تقویت کی باعث ہے کہ ووٹروں کی ایک کثیر تعداد نے پُرامن ووٹنگ میں حصہ لیا، جس دوران سکیورٹی کا کوئی بھی قابل ذکر واقع پیش نہیں آیا۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ رائے دہی کے نتیجے میں تشکیل پانے والی تیونس کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہے۔

XS
SM
MD
LG