رسائی کے لنکس

ترکی: فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین


ترکی: فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین
ترکی: فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین

ترک افواج کے ایک فضائی حملے میں غلطی سے مارے جانے والے 35 شہریوں کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی گئیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ترک حکام نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ عراق میں کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے اسمگلرز تھے جن پر ترک فضائیہ نے کرد باغیوں کے شبہ میں بمباری کردی تھی۔

جنازوں میں شریک افراد نے ترک وزیرِاعظم کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں "قاتل" قرار دیا۔

وزیرِاعظم اردوان نے واقعہ کو "بدقسمتی" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ریاست جان بوجھ کر اپنے ہی شہریوں پر بم نہیں برسایا کرتی۔

وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون سے حاصل ہونے والی تصاویر میں علاقے میں 40 افراد کا ایک گروہ دیکھا گیا تھا جنہیں کرد باغی سمجھتے ہوئے 'ایف 16' طیاروں کو بمباری کا حکم دیا گیا۔

بعد ازاں ان افراد کی سگریٹ اور ایندھن کے اسمگلرز کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے بھی واقعہ پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس حملے پر "بہت افسوس" ہے۔

واضح رہے کہ 'کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)' سے تعلق رکھنے والے کرد باغی اپنے علاقے کی خودمختاری کے حصول کے لیے گزشتہ 20 برسوں سے ترک افواج سے برسرِ پیکار ہیں۔

اس لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی، یورپی یونین اور امریکہ نے 'پی کے کے' کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG