رسائی کے لنکس

ترکی: امریکی قونصل خانے پر ممکنہ حملے کا ملزم گرفتار


ترکی کے شہر استنبول میں واقع امریکی قونصل خانے کا منظر (فائل)
ترکی کے شہر استنبول میں واقع امریکی قونصل خانے کا منظر (فائل)

میڈیا ر رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص شامی ہے جسے شام کی سرحد کے قریب جنوبی شہر کاہارمن مارس میں ایک بس اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔اور مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ترکی میں حکام نے داعش سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر استنبول میں امریکی قونصل خانے پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق مشتبہ شخص شام کا شہری ہے جسے شام کی سرحد کے نزیک واقع ترکی کے جنوبی شہر کاہارمن مارس میں ایک بس اسٹیشن سے حراست میں لیا گیا۔

حکام نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کردیا ہے جب کہ اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم استنبول جاکر حملہ کرنے سے پہلے غازیان تیپ جاکر داعش کے افراد سے بم بنانے کی تربیت حاصل کرنا چاہتا تھا۔

ذرائع ابلاغ نے گرفتار ملزم کی شناخت محمد راحیل الحرادانی کے نام سے کی ہے۔

گزشتہ ہفتے استنبول میں واقع امریکی قونصل خانے کو ممکنہ دہشت گرد حملے کی اطلاع پر ایک دن کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ترک حکام اکتوبر میں دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد سے ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کے خدشے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

حملے میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری ترک حکام نے شدت پسند تنظیم داعش پر عائد کی تھی

XS
SM
MD
LG