رسائی کے لنکس

ترکی: بارود کے ذخیرے میں دھماکہ، 25 فوجی ہلاک


ترک وزیر نے دہشت گردی کے امکان کر رد کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا۔

ترکی کے مغربی حصے میں واقع گولابارود کے ایک گودام میں دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

جنگلات اور آبی وسائل کے وزیر ویسیل یروگلو نے کہاہے کہ یہ دھماکہ بدھ کو دیر گئے افیون کرہ حصار کے ڈپو کے اس حصے میں ہوا جہاں گرینیڈز ذخیرہ کیے گئے تھے۔

دھماکے کے بعد میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابوپانے کے بعد جمعرات کی صبح ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں۔

ترک وزیر نے دہشت گردی کے امکان کر رد کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا۔
پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل این ٹی وی نے کہاہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ان کی باقیات انقرہ کے فوجی اسپتال میں بھیجنے اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہوسکے گی۔
XS
SM
MD
LG