ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 248 زخمی ہوئے۔
1اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 248 زخمی ہوئے۔
2مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ خود کش دھماکے اس وقت ہوئے جب یہاں حزب مخالف اور کرد کارکن ہزاروں کی تعداد میں امن ریلی کے سلسلے میں جمع تھے۔
3ہزاروں افراد استنبول کے مرکزی حصے میں جمع ہوئے اور مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ دھماکوں کی مذمت کی۔
4ترکی میں ریپبلکن پیپلز بارٹی کے سربراہ کمال دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کو عقیدت کے پھول پیش کر رہے ہیں۔