ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اتوار کی شام ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ 125 زخمیوں میں ایک درجن سے زائد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انقرہ میں بم دھماکا

1
وزیر داخلہ افقان علیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہری ایک بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہے تھے کہ انھیں بارود سے بھری کار میں دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

2
دو روز قبل ہی انقرہ میں امریکی سفارتخانے نے ایک انتباہ جاری کیا تھا کہ سرکاری عمارتوں والے علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

3
ایک ہی ماہ کے دوران انقرہ میں ہونے والا یہ دوسرا ہلاکت خیز واقعہ تھا۔

4
دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوراً طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔