رسائی کے لنکس

ترکی میں کوئلے کی کان سے 28 لاشیں نکال لی گئیں


ترکی میں امدادی کارکنوں نے کوئلے کی ایک کان میں گذشتہ تین دنوں سے دبی 28 کان کنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیاہے ۔ جمعرات کو امدادی کارروائیوں کے بعد حکام نے بتایا کہ کان میں دبے مزید دو افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ترکی میں کوئلے کی کان میں پیر کودھماکوں کے بعد اطلاعات کے مطابق 40 کان کن 500میٹر سے زائد گہرائی میں د ب گئے تھے جن میں سے 11 افراد کو دھماکوں کے فورا ً بعد نکا ل لیا گیا تھا۔

ترکی میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران کوئلے کے کان میں پیش آنے والا یہ تیسرا حادثہ ہے۔ رواں سال فروری میں ملک کے شمال مشرقی حصہ میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے13 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG