رسائی کے لنکس

ترکی: مبینہ فوجی انقلاب کے سلسلے میں تفتیشی کارروائی


ترک حکام حکومت کا تختہ الٹنے کے ایک مبینہ منصوبے کے سلسلے میں گرفتار کیے جانے والے 40 سے زیادہ فوجی عہدے داروں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

جن سینئر فوجی عہدے دارروں سے مبینہ فوجی انقلاب کا راز منکشف ہوجانے کے بعد منگل کے روز پوچھ گچھ کی جارہی ہے ان میں فضائیہ کے سابق سربراہ ابراہیم فرتینا اور بحریہ کے سابق سربراہ اوزدن اورنک شامل ہیں ۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ 2003ء میں تیار کی جانے والی اس سازش میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسجدوں میں بم نصب کرنے اور ایک ترک جیٹ طیارہ مارگرانے کے لیے یونان کو مشتعل کرنے کے منصوبے شامل تھے۔

بڑے پیمانے کی یہ گرفتاریاں ترک کی اسلام پرست جماعت اے کے پی اور خود کو ملک کی سیکولر روایت کی محافظ سمجھنے والی فوج کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

فوج گذشتہ 50 برس میں چار ترک حکومتوں کا تختہ الٹ چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG