رسائی کے لنکس

ترکی: یوریشیا سربراہ کانفرنس


توقع ہے کہ ترکی ، امدادی سامان غزہ لے جانے والے بحری قافلے پر اسرائیلی کمانڈوز کے مہلک حملے کے بعد، استنبول میں سیکیورٹی سے متعلق سربراہ کانفرنس میں اسرائیل پر دباؤ بڑھائے گا۔

ترکی نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی اور فوجی تعلقات میں کمی کرے گا تاوقتتکہ اس حملے پر وہ معافی نہ مانگے۔

ترکی کےشہر استنبول میں منعقد ہونے والی یوریشیا سربراہ کانفرنس کا مقصد اعتماد سازی کا فرو غ ہے۔ کانفرنس میں روس ، ایران ، شام ، پاکستان اور افغانستان کے راہنما شرکت کررہے ہیں۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اس کانفرنس میں اسرائیل کی نمائندگی ان کی قونصلیٹ کا ایک سفارت کارکرے گا۔

ترک صدر عبداللہ گل پیر کی رات شام کے صدر بشار الاسد اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سے مذاکرات کریں گے۔

گذشتہ پیر ، آٹھ ترک اور ایک ترک نژاد امریکی شہری ، بحری امدادی قافلے پراسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی ، اسرائیلی حملے کی مذمت کرچکاہے ۔ ترک میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ انقرہ ، بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف ممکنہ فوجداری مقدمہ چلانے کی بھی کوشش کررہاہے۔

XS
SM
MD
LG