رسائی کے لنکس

ترکی:اسرائیلی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی


ترکی:اسرائیلی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی
ترکی:اسرائیلی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ کو ایران کا حامی قرار دینے پر ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔

ترک عہدے داروں کا کہناہے کہ اسرائیلی سفیر گابے لیوی کو ایہود باراک کے بیان پر انقرہ کی ناپسندیدگی سے آگاہ کرنے کے لیے پیر کے روز طلب کیا گیاتھا۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وزیر دفاع باراک نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انقرہ خفیہ معلومات اسرائیل کے دشمن ایران کو فراہم کرسکتا ہے۔ ان کے بقول ترک انٹیلی جنس کا نیا سربراہ حاکن فیدان ایران کا حامی ہے۔

فیدان کو مئی میں ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا سربرہ مقرر کیا گیاتھا۔

مئی میں غزہ جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی بحریہ کے حملے کے بعدسے، جس میں 9 ترک باشندے ہلاک ہوگئے تھے، ترکی کی جانب سے اسرائیلی پالیسیوں پر باربار کی نکتہ چینی سے دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کاشکار ہوچکے ہیں۔

وزیر دفاع باراک نے یہ بیان جولائی کے آخر میں پارٹی کی سرگرمیوں سے متعلق ایک بند کمرے کے اجلاس میں دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG