رسائی کے لنکس

ترکی اور اسرائیل اپنے تعلقات معمول پر لائیں: سینیٹر کیری

ترکی اور اسرائیل اپنے تعلقات معمول پر لائیں: سینیٹر کیری
ترکی اور اسرائیل اپنے تعلقات معمول پر لائیں: سینیٹر کیری

امریکی سینیٹر جان کیری نے ترکی اور اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ قریبی تعلقات قائم کریں جن میں مئی میں غزہ ا کے لیےمدادی سامان لے جانے والے بحری قافلے پراسرائیلی مہلک حملے کے بعد تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔

سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئر مین نے یہ بات منگل کے روز انفرہ میں کہی جہاں وہ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان اور دوسرے حکومتی عہدے داروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

ترکی اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری قافلے پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے میں آٹھ ترک امدادی کارکن اور ایک ترک نژاد امریکی کی ہلاکت کے بعد تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوگیا تھا۔ یہ امدادی قافلہ فلسطین نواز کارکنوں نے منتظم کیا جو اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

ترکی نے اسرائیل سے اس واقعہ پر معذرت کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز نے اپنے حفاظتی اقدامات کے طورپر کارروائی کی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے اس کارروائی میں حصہ لینے والے کمانڈوز کو سراہا تھا ۔

سینیٹر کیری علاقے کے دورے پر ہیں۔ پیر کے روز انہوں نے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری سے ملاقات کی تھی۔

XS
SM
MD
LG