رسائی کے لنکس

شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر ترک حملے جاری


شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر ترک حملے جاری
شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر ترک حملے جاری

ترک فوج نے کہاہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں مسلسل تیسری رات بھی مشتبہ کرد ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے۔

ہفتے کے روز ترک فوج نے کہا کہ باغیوں کے 85 ٹھکانوں کو توپ خانے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملے کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کی جانب سے ترک فوج پر حملے کے جواب میں کیے جارہے ہیں۔

انقرہ نے پی کے کے، باغیوں کے خلاف تازہ ترین فضائی حملے، ان کی جانب سے ترک فوج پر گھات لگا کرکیے جانے والے ایک حملے کے جواب میں کیے ہیں۔ اس حملے میں عراق کی سرحد کے قریب آٹھ ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی نے اس ہفتے کےشروع میں کردباغیوں کے خلاف ایک نئی کارروائی کا عزم ظاہر کیاتھا۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہاتھا کہ باغیوں کے سلسلے میں انقرہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے۔

کرد باغی 1984ء سے جنوب مشرقی علاقے میں اپنی ایک خود مختار مملکت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اس تنازع میں اب تک 40 ہزار سے زیادہ افرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG