رسائی کے لنکس

ترکی: حکومت اور فوج کے لیڈر جمعرات کو اجلاس کریں گے


ترکی کے صدر اور وزیرِ اعظم ، حکومت کا تختہ اُلٹنے کے مقصد سے فوج کے اعلیٰ افسروں کی ایک مبیّنہ سازش پر تبادلہ خیال کےلیے جمعرات کے روز مسلح افواج کے چوٹی کے کمانڈر سے ملاقات کررہے ہیں۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حکومت نے پیر کے روز لگ بھگ 50 فوجی افسروں کی گرفتاری کے بعد، فوج کے مزید 12 اعلیٰ افسروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ فوجی انقلاب لانے کے منصوبے میں یونان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے یونان کے جیٹ لڑاکا طیاروں کو اس طرح پریشان کرنے کی سازش کی گئى تھی کہ وہ مشتعل ہوکر ترکی کے کسی فوجی طیارے کو مار گرائیں۔


سازش کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتشار پھیلانےاور حکومت کو بے بس اور نااہل ثابت کرنے کے لیے مسجدوں میں بم رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ سازش کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وسیع پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں سےمذہبی مزاج والی برسرِ اقتدار پارٹی اور اُس فوج کے درمیان بڑھتی ہوئى کشیدگی کا پتا چلتا ہے، جو خود کو ملک کے سیکیولر آئین کا سرپرست خیال کرتی ہے۔

اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ”بڑا ہتھوڑا“ نامی اس منصوبے کو سب سے پہلے 2003 میں تیار کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG