رسائی کے لنکس

ترکی: مظاہرین کا ’پارک‘ نا چھوڑنے کا عزم


پارک میں ڈیرہ ڈالے چند مظاہرین
پارک میں ڈیرہ ڈالے چند مظاہرین

پولیس نے دارالحکومت انقرہ سے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ترکی کے شہر استنبول کے ایک پارک میں موجود مظاہرین نے اس جگہ کو خالی نہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا ہے۔

مظاہرین کی ایک نمائندہ تنظیم ’تقسیم سولیڈیریٹی‘ نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کی طرف سے انھیں یہاں سے چلے جانے کے احکامات اور وزیراعظم رجب طیب اردوان کا اس معاملے کو عدالت پر چھوڑنے کے باوجود وہ اس پارک سے نہیں جائیں گے۔

اس سے قبل ہفتہ کی صبح پولیس نے انقرہ میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا۔

ایک روز قبل وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اس تاریخی پارک میں تجارتی تعیمرات کے منصوبے پر عدالتی فیصلے تک پیش رفت نہیں کریں گے اور ان کے بقول اگر فیصلہ حکومت کے حق میں آیا تو وہ اس پر ریفرنڈم کروائیں گے ۔

گزشتہ ماہ استنبول میں غازی پارک میں تجارتی تعمیرات کے خلاف شروع ہونے والا مظاہرہ دیکھتے ہی دیکھتے حکومت اور وزیراعظم اردوان کے خلاف ایک احتجاج کی صورت اختیار کرگیا۔
XS
SM
MD
LG