رسائی کے لنکس

مشرقی ترکی میں زلزلے میں51 افراد ہلاک


پیر کےروز مشرقی ترکی کے کئی دیہاتوں میں ایک طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 51 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکومت نے ابتدا میں مرنے والوں کی تعداد 57 بتائی تھی لیکن بعد میں اس تعداد کو گھٹا کر 51 کردیا گیا۔اس تبدیلی کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

صوبے ایلازگ میں علی الصبح سے قبل آنے والے رکٹر سکیل پر چھ کی شدت سے آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں لوگ گھروں سے بھاگ کر باہر سڑکوں پر نکل آئے۔

اس زلزلے سے پتھروں اور کچی اینٹوں سے بنے ہوئے گھر اور کئی دیہاتوں میں مسجدوں کے مینار منہدم ہوگئے۔

70 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن کا مقامی اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

ترک امدادی کارکن مقامی رہائشیوں میں امدادی سامان تقسیم کررہے ہیں اور ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

کنڈیلی کے مرکز نے کہا ہے کہ زلزلہ قصبے کراکوکان کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 32 منٹ پر آیاتھا۔

زلزلے کے بعد 20 سے زیادہ بعد کے جھٹکے آچکے ہیں اور یہ زلزلہ قریبی صوبوں دیار بکر ، تنچلی اور بنگول میں بھی محسوس کیا گیا۔

ترکی زلزلے کے حساس دائرے میں واقع ہے اور وہاں اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG