رسائی کے لنکس

لاپتا امریکی خاتون کی لاش ترکی سے برآمد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکی کے خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاش کے ماتھے پر زخم تھا جب کہ پولیس نے روزنامہ حریت کو بتایا کہ شاید اسے خنجر کے وار سے ہلاک کیا گیا۔ تاہم سرکاری طور پر موت کی کوئی حتمی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کو ایک عورت کی لاش ملی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ لاپتا ہونے والی امریکی خاتون کی ہے جو تنہا استنبول میں سیاحت کرنے آئی تھی اور لاپتا ہوگئی تھی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیا کا کہنا ہے کہ ساری سیئرا کے نام سے شناخت ہونے والی خاتون کی لاش شہر کی قدیمی دیوار کی باقیات کے قریب سے برآمد ہوئی۔ اناطولیا کے مطابق لاش کے ماتھے پر زخم تھا جب کہ پولیس نے روزنامہ حریت کو بتایا کہ شاید اسے خنجر کے وار سے ہلاک کیا گیا۔ تاہم سرکاری طور پر موت کی کوئی حتمی وجہ نہیں بتائی گئی۔

33 سالہ سیئرا دو بچوں کی ماں تھیں اور وہ 21 جنوری سے لاپتہ تھیں۔

ترکی میں سیاحوں کے لاپتا ہونے کے واقعات بہت ہی کم رونما ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے اس خاتون کی گمشدگی نے ملک میں خاصی توجہ حاصل کر لی تھی۔ پولیس نے اس کی تلاش کے لیے ایک خصوصی یونٹ بھی تشکیل دیا تھا۔

خاتون کے رشتہ داروں کا آخری بار 21 جنوری کو اس سے رابطہ ہوا تھا اور اس کے ایک روز بعد اسے واپس امریکہ جانا تھا۔ سیئرا سات جنوری سے ترکی میں تھی جہاں وہ اپنے فوٹوگرافی کے مشغلے کے تحت آئی تھی۔
XS
SM
MD
LG