رسائی کے لنکس

ترکی نے عراق سے کچھ فوجی واپس بلا لیے


ترک بکتر بند گاڑی
ترک بکتر بند گاڑی

ترک فورسز مقامی جنگجوؤں کو تربیت دینے کے لیے عراق میں تعینات ہیں اور اس ماہ کے اوائل میں حکام نے موصل کے علاقے میں مزید فوجی بھیجے تھے جس پر عراق شدید ناراض ہوا تھا۔

ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے عراقی شہر موصل کے باہر ایک کیمپ میں تعینات اپنے کچھ فوجی واپس بلا لیے ہیں۔ فوجی حکام نے اسے ’’تنظیم نو‘‘ کا اقدام کہا ہے۔

ترک فورسز مقامی جنگجوؤں کو تربیت دینے کے لیے عراق میں تعینات ہیں اور اس ماہ کے اوائل میں حکام نے موصل کے علاقے میں مزید فوجی بھیجے تھے۔

فوجی حکام کا کہنا تھا کہ حفاظت کے لیے مزید فوجیوں کی ضرورت تھی۔

اس اقدام سے عراقی حکومت سخت ناراض ہوئی تھی اور اس نے ترکی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے فوجی واپس بلائے۔

عراق نے اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی دھمکی دی تھی۔

ترکی کے دو اعلیٰ عہدیدار صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے گزشتہ ہفتے بغداد پہنچے تھے مگر عراق اپنے اس مطالبے پر قائم رہا کہ نئے فوجیوں کو فوراً واپس بلایا جائے۔

ترکی کے سرکاری میڈیا نے پیر کو کہا کہ دس بارہ فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کی صورت میں فوجی پیر کو موصل سے نکل کو شمال کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG