رسائی کے لنکس

یونان: ترک وزیراعظم کے دورے کے موقع پر دو بم دھماکے


ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے یونان کے اپنے تاریخی دورے کا آغاز کردیا ہے ، جہاں پولیس دو بم دھماکوں کے ممکنہ محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔

ایک بم دھماکہ جمعے کےروز شمالی شہر تھیسالونکی کے ایک کورٹ ہاؤس کے اندر ہوا ، جس کے کئی گھنٹے کے بعد ایک اور بم ایتھنز کے نزدیک ملک کی انتہائی سیکیورٹی کی جیل کے باہر پھٹا۔

یونان حالیہ دنوں میں ملک کو دیوالیے کے خدشے سے بچانے کی غرض سے بین الاقوامی قرضوں کو محفوظ بنانے کے لیے درکار اخراجات میں کفائت شعاری کے سخت اقدامات کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہرے کچل چکاہے۔

یونان میں اپنے پہلے دورے میں ،ترک وزیراعظم اردگان، اپنے یونانی ہم منصب جارج پپاندریو اور صدر کارلوس پاپولیاس سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ یہ دورہ اقتصادی تعاون پر مرکوز ہوگا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یونان کے دوسرے سب سے بڑے شہر تھیسالونکی میں ہونے والا یہ دھماکہ مرکزی کورٹ ہاؤس کی ایک تہہ کے ٹوائلٹ میں نصب کیے جانے والے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہواتھا۔

XS
SM
MD
LG