رسائی کے لنکس

ڈیسمنڈ ٹوٹو کی عوامی مصروفیات سے علیحدگی


ڈیسمنڈ ٹوٹو کی عوامی مصروفیات سے علیحدگی
ڈیسمنڈ ٹوٹو کی عوامی مصروفیات سے علیحدگی

جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف تحریک کے روح رواں ڈیسمنڈ ٹوٹو نے جمعرات کو اپنی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی مصروفیات سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

ڈیسمنڈ ٹوٹو
ڈیسمنڈ ٹوٹو

نوبل امن انعام یافتہ ٹوٹو نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اُن کا زیادہ وقت مختلف تقریبات میں شرکت اور سفر کے بجائے اپنے خاندان کے ساتھ گزرے۔

ٹوٹو، جو ایک سابق آرچ بشپ ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ امن کی کوششوں کے لیے سرگرم اپنے ادارے اور ’دی ایلڈرز‘ نامی مدبرین کی کونسل سے بدستور منسلک رہیں گے۔ البتہ انھوں نے یونیورسٹی میں اپنے عہدے سے دستبردار ہونے اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویو نا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوٹو اپنی سالگرہ اہل خانہ اور احباب کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG