رسائی کے لنکس

میکسیکو کے مشرقی اور مغربی ساحل طوفانوں کی زد میں


اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

میکسیکو کے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر طوفانوں سے اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

طوفان انگریڈ کے دوران میکسیکو کے مشرقی ساحل گلف کوسٹ پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس طاقتور طوفان کی وجہ سے مشرقی ساحلی علاقوں میں 65 سینٹی میٹر تک بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مزید برآں میکسیکو کے مغربی ساحل پیسیفک کوسٹ پر مینویل نامی طوفان کے باعث موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

مٹی کے تودے گرنے، سیلابی ریلوں اور عمارتیں منہدم ہونے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور بیشتر ہلاکتیں جنوب مغربی ریاست گوریرو میں ہوئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG