رسائی کے لنکس

کینیڈا انتخابات: فتحیاب امیدواروں میں دو پاکستانی نژاد خواتین شامل


    Myanmar'da bir otelde çıkan yangında 1 kişi hayatını kaybetti.
    Myanmar'da bir otelde çıkan yangında 1 kişi hayatını kaybetti.

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے امیدواروں میں تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی شامل تھے۔۔۔ اقرا خالد اور سلمہ شاہد کے علاوہ عظیم جاوید نے انتخابات میں فتح حاصل کی

کینیڈا کے حالیہ عام انتخابات میں، دو پاکستانی نژاد خواتین اور ایک مرد امیدوار کی شرکت اور جیت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سلمہ زاہد اور اقرا خالد نے انتخابات میں حصہ لیا اور مخالف جماعت کے امیدواروں کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی کینیڈین سلمہ زاہد نے اسکربورو سینٹر فار لیبرلز کیلئے مخالف جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے ریزین جیمس کو شکست دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمہ 15 برس قبل پاکستان سے کینیڈا اپنے خاندان سمیت منتقل ہوئی تھیں، جبکہ دوسری پاکستانی امیدوار اقرا خالد ہیں، جنھیں فتح ملی۔

عام انتخابات میں، لبرل پارٹی اور کنزرویٹیو پارٹی کے درمیان ووٹوں کے مقابلے میں لبرل پارٹی نے کینیڈا کی حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کو شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی، جس کے بعد لبرل جماعت کے رہنما جسٹن ٹروڈو کو کینیڈا کا اگلا وزیراعظم مقرر کیاجائےگا۔

کینیڈا میں بڑی تعداد میں پاکستانی کینیڈین رہائش پذیر ہیں، جو ملک کے دیگر اداروں میں خدمات انجام دینے سمیت سیاسی اعتبار سے بھی الیکشن میں امیدوار کے طور پر شرکت کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG