رسائی کے لنکس

فلپائن میں فائرنگ سے دو چینی سفارتکار ہلاک، ایک زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خاتون اور اس کے شوہر کو تفتیش کے لیے ریسٹورینٹ سے حراست میں لیا گیا اور دونوں نے سفارتی استثنیٰ کا دعویٰ کیا۔ جائے وقوعہ سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک چینی خاتون نے بدھ کو وسطی فلپائن کے شہر سیبو میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران چینی قونصل خانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک جبکہ قونصل جنرل کو زخمی کر دیا ہے۔

پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ پروڈینسیو کے مطابق قونصل جنرل سونگ رونگوا کو اسپتال پہنچایا گیا جبکہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے شوہر کو تفتیش کے حراست میں لیا گیا ہے۔

’’ہم ابھی فائرنگ کے اس واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک مشتبہ چینی عورت ہماری تحویل میں ہے مگر ہمیں واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے مترجم کی ضرورت ہے۔‘‘

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خاتون کے شوہر کو تفتیش کے لیے ریسٹورنٹ سے حراست میں لیا گیا اور دونوں نے سفارتی استثنیٰ کا دعویٰ کیا۔ جائے وقوعہ سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ خاتون چینی قونصل خانے میں ملازم تھی۔

اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کے اہلکار خاتون اور اس کے شوہر سمیت ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے موجود تھے جب ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ہوٹل کے عملے نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔

چین کی وزارت خارجہ اور منیلا میں چینی سفارتخانے نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG