رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں 3 بم دھماکے، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی


سرکی روڈ پر دھماکا صوبائی محکمہ ِصنعت کے دفتر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک رکشا تباہ ہو گیا۔ کچھ ہی دیر بعد انڈسٹریل تھانے کے قریب دوسرا دھماکا ہوگیا تاہم دوسرے دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ میں بُدھ کو سرکی روڈ، پٹیل روڈ اور انڈسٹریل تھانے کے قریب پے در پے تین بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سات کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

الیکٹرونک میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکی روڈ پر دھماکا صوبائی محکمہ ِصنعت کے دفتر کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک رکشہ تباہ ہو گیا۔ اس دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں واقع انڈسٹریل تھانے کے قریب دوسرا دھماکا ہوگیا تاہم دوسرے دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تیسرا دھماکا پٹیل روڈ کے سنگم پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم زخمیوں میں سے دو افراد جن کی حالت تشویشناک تھی دوران علاج ہی دم توڑ گئے۔

دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG