رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، دو فوجی اہلکار ہلاک


حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تصاویر جو فوج کے ترجمان ادارے 'آئی ایس پی آر' نے جاری کیں۔
حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تصاویر جو فوج کے ترجمان ادارے 'آئی ایس پی آر' نے جاری کیں۔

حکام نے کہا ہے کہ تحصیل بیر مل کے جس علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ریمورٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ پاک افغان سرحد سے متصل ہے۔

افغانستان سے متصل پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ ایجنسی کے علاقے بیرمل میں اتوار کی شب پیش آیا جہاں نامعلوم شدت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں نے فوجی اہلکاروں کے ایک قافلے کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

بم دھماکے سے دو فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بم حملے کے فوراََ بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لیکن فورسز کی جوابی کاروائی کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ تحصیل بیرمل کے جس علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ریمورٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ پاک افغان سرحد سے متصل ہے۔

پاکستانی حکام اس سے قبل الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والی اس نوعیت کی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی سرحد پار افغانستان میں پناہ گاہیں موجود ہیں جو پاکستانی علاقے میں کارروائی کے بعد سرحد پار فرار ہوجاتے ہیں۔

پاکستان نے مبینہ شدت پسندوں کی سرحد پار آمد و رفت روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے کا کام بھی شروع کر رکھا ہے جس پر افغانستان کو تحفظات ہیں۔

XS
SM
MD
LG