رسائی کے لنکس

یونان: فائرنگ کے واقعے میں 2 ہلاک


یونانی حکام نے ایتھنز کے مضافاتی علاقے میں قائم نییو نازی جماعت گولڈن ڈان کے دفتر کے باہر ہونے والے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جمعہ کو سڑک پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نییو نازی جماعت گولڈن ڈان کے دو اراکن ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

یونانی حکام نے ایتھنز کے مضافاتی علاقے ’نییو اِرکلیو‘ میں قائم جماعت کے دفتر کے باہر ہونے والے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ تاحال کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

امن عامہ سے متعلق وزیر نیکوس ڈینڈیاس نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو اُن کے بقول دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے میدان نہیں بننے دے گی۔

گولڈن ڈان کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جماعت کے اراکین کو لاحق خطرات کے باوجود حکومت اُنھیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

گولڈن ڈان یونان کی تیسری بڑی جماعت بن چکی ہے، اور اس نے تارکین وطن اور معاشی کفایت شعاری کے خلاف موقف کی بنیاد پر پارلیمان میں اپنی جگہ بنائی۔

حکومت اس جماعت کو ختم کرنے کا اعادہ کرتی رہی ہے۔ ایک فسطائی مخالف گلوکار کے ستمبر میں ہوئے قتل کے شبہے میں پولیس نے گولڈن ڈان کے حامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG