رسائی کے لنکس

کراچی: ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک


ڈاکٹر جمیل نے حملہ آوروں کی شناخت یا ان کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر کہا کہ تحقیاتی ٹیمیں جائے حادثہ پر شواہد اکٹھے کر رہی ہیں اور تمام شواہد کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلا ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملٹری پولیس کے ایک گاڑی پر کراچی کی ایک اہم شاہراہ ’ایم جناح روڈ‘ پر فارئرنگ کی گئی۔

بیان کے مطابق گولیاں لگنے سے حوالدار ارشد اور لانس نائیک راشد اس واقعے میں ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق دو نقاب پوش افراد نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ٹریفک کے تیز بہاؤ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ دہشت گردوں کے اس طرح حملوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں ہو گا۔

اُنھوں نے کہا کہ ملٹری پولیس کی گاڑی پر کیے جانے والےحملے اور حال ہی میں کراچی میں رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

کراچی میں اس سے قبل بھی تواتر سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں قدرے بہتری آئی ہے۔

کراچی میں دو برس سے زائد عرصے سے رینجرز کی زیر قیادت ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ ماہ کے ہی کے اواخر میں کراچی میں رینجرز پر ایک حملے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG