رسائی کے لنکس

مغربی کنارا: چاقو کے وار کرنے والے دو فلسطینی ہلاک


فائل
فائل

خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ حملے کا یہ واقعہ وادیِ اردن کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔ تین ماہ قبل شروع ہونے والے چاقو سے حملوں، گولیاں چلانے اور کار چڑھانے کے واقعات کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقع ہے، جس دوران فلسطینی اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے رہے ہیں

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں واقع ایک چوکی پر دو فلسطینیوں کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ فوجیوں پر چاقو کے وار کر رہے تھے۔

خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ حملے کا یہ واقعہ وادیِ اردن کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔

تین ماہ قبل شروع ہونے والے چاقو سے حملوں، گولیاں چلانے اور کار چڑھانے کے واقعات کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقع ہے، جن میں فلسطینی اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ہفتے ہی کے روز، اسرائیل نے ایک فلسطینی کی سابق رہائش گاہ کو ڈھا دیا، جنھیں تین اکتوبر کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا، جس سے پہلے اُنھوں نے یروشلم میں ایک اسرائیلی ربی کو ہلاک کر دیا تھا۔

غش ایزون کی بستی

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو ہلاک کیا، جنھوں نے یروشلم کے قریب واقع ایک یہودی بستی کے باہر چاقو سے حملہ کیا تھا۔

غش ایزون کی بستی فلسطینی برہمی کا مرکزی عنصر ہے، جب کہ اسرائیل فلسطین شدت پسندی کی تازہ ترین لہر چھڑی ہوئی ہے جس کا اکتوبر میں آغاز ہوا۔

تشدد کی یہ لہر اُس وقت شروع ہوئی جب یہ افواہیں پھیلیں کہ اسرائیل مشرقی یروشلم کے مقدس مقام پر قبضے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو یہودی اور مسلمان دونوں کے لیے متبرک مقامات ہیں۔

اس تنازعے میں اب تک 22 اسرائیلیوں کے ساتھ ساتھ ایک امریکی اور اریٹیریا کا ایک شہری شامل ہے؛ جب کہ اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 138 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، یا اُنھیں اُس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ پولیس، فوج یا شہریوں پر چاقو سے حملہ کر رہے تھے۔

جمعرات کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا کہ گذشتہ ماہ حماس کے چھ دہشت گرد گرفتار کیے گئے تھے، جو اسرائیلی شہری کے اغوا اور قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ حماس کا دہشت گرد ٹولہ اسرائیلی یرغمالی کو ڈھال بناتے ہوئے، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG