رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں فائرنگ سےتین پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار سری نگر کے مرکزی علاقے میں تعینات تھے جب ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکار مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے اہلکار سری نگر کے مرکزی علاقے میں تعینات تھے جب ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے ایک افسر نزیر احمد نے امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کو بتایا کہ دو پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک کی ہلاکت اسپتال میں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کی طرف سے نا تو حملہ آوروں کی تعداد اور نا ہی ان کی شںاخت کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسند کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ سری نگر میں پولیس اہلکاروں پر یہ حملہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پش آنے والا ایسا پہلا واقعہ ہے۔

XS
SM
MD
LG