رسائی کے لنکس

پاکستان کی دو ہوا باز بہنوں کا منفرد ریکارڈ


مریم مسعود اور ارم مسعود نے ایک ہی وقت میں دو الگ الگ بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

پاکستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ایک سرگرم کردار ادا کر رہی ہے جس میں شہری ہوا بازی کا محکمہ بھی شامل ہے۔

اس میں دو سگی بہنوں نے ایک ہی وقت میں الگ الگ بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی 'پی آئی اے' کے ترجمان دانیال گیلانی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مریم مسعود اور ارم مسعود دونوں بطور پائلٹ پی آئی اے میں کام کر رہی ہیں اور وہ جہاز کے کپتان جو عمومی طور پر تجربہ کار پائلٹ ہوتے ہیں، سے جونیئر ہیں۔

دانیال گیلانی نے کہا کہ "اس بارے میں پہلے سے کوئی ایسا ریکارڈ معلوم نہیں ہے کہ دو سگی بہنوں نے ایک ہی وزن اور ایک ہی قسم کے جہاز ایک ہی وقت میں اڑایا ہو"۔

بتایا گیا ہے ان دونوں طیاروں کی منزلیں مختلف تھیں تاہم وہ ایک ہی وقت میں محو پرواز تھے۔

پاکستان میں خواتین کو کئی طرح کی سماجی اور معاشرتی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود خواتین زندگی ک دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ نا صرف سول اداروں میں خدمات انجام دے رہی ہیں بلکہ پاکستان کی مسلح افواج کے مختلف شعبوں میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG